کراچی کے مؤسسہ علومِ قرآن جماران، سولجر بازار نمبر 3 میں مولانا مراد علی بلاغی کی تصنیف و تدوین کردہ کتاب ’’جناب سیدہؑ اسرارِ الٰہیہ کا خزانہ‘‘ کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی، جس میں علماء کرام، طلاب اور علمی و دینی شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرتِ طیبہ کے مختلف روحانی اور معنوی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، آج بروز جمعہ 30 اکتوبر 2026ء کو کراچی کے مؤسسہ علومِ قرآن جماران، سولجر بازار نمبر 3 میں کتاب ’’جناب سیدہؑ اسرارِ الٰہیہ کا خزانہ‘‘ کی تقریبِ رونمائی کا اہتمام کیا گیا، جس میں علمائے کرام اور طلاب نے شرکت کی۔
اس تقریب کے مہمانِ خصوصی جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کراچی کے مدیر حجۃ الاسلام مولانا سید عامر یاسر ہمدانی تھے۔ اس کے علاوہ مولانا فضل عسکری، مولانا کریم بخش مطہری، مولانا نشان حیدر ساجدی اور مولانا احسان علی نوری سمیت متعدد علمائے کرام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
تقریب کے دوران کتاب کے مؤلف مولانا مراد علی بلاغی کی تبلیغی اور تصنیفی خدمات کو سراہا گیا۔ اس موقع پر ’’جناب سیدہؑ اسرارِ الٰہیہ کا خزانہ کانفرنس‘‘ کے عنوان سے منعقدہ نشست میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرتِ طیبہ کے مختلف روحانی اور معنوی پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔
کتاب ’’جناب سیدہؑ اسرارِ الٰہیہ کا خزانہ‘‘ مولانا مراد علی بلاغی کی تصنیف و تدوین ہے، جبکہ اس کی اشاعت المرضیہ دار التحقیق و تبلیغ کے زیر اہتمام کی گئی ہے۔
تقریب کا اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ساتھ ہوا۔
آپ کا تبصرہ